کریم آف چکن سوپ
اجزا:
مرغی کی یخنی (ایک لیٹر)، ابلا ہوا مرغی کا گوشت (ایک پیالی)، نمک (حسب ذائقہ)، کالی مرچ پاؤڈر (حسب ضرورت)، رائی (حسب ضرورت)، دودھ (ایک پیالی)، کریم (ایک پیالی)، چکن پاؤڈر (ایک چائے کا چمچا)، جائفل پاؤڈر (چٹکی بھر)
ترکیب:
رائی شامل کرکے ایک درمیانی پتیلی میں چکن کی یخنی ڈال کر پکائیں اور پھر اس میں کالی مرچ اور چکن پاؤڈر بھی شامل کردیں اور چمچا چلاتے رہیں اور ایک کپ پانی اور کریم کے ساتھ جائفل بھی ڈال دیں۔ اب درمیانی آنچ پر ڈیڑھ گھنٹے تک ابلنے دیں اور پھر اسے چھلنی سے چھان کر پیالے میں نکال لیں، اُبلا ہوا باریک کٹا ہوا مرغی کا گوشت ڈالیں اور سرو کریں۔
آلو اور کریم کا سوپ
اجزا:
آلو (دو عدد)، میدہ (دو کھانے کے چمچے)، پسی ہوئی سفید مرچ (ڈیڑھ کھانے کا چمچے)، تازہ دودھ (ایک پیالی)، تازہ کریم (دو کھانے کے چمچے)، پیاز،چوپ کی ہوئی (دو کھانے کے چمچے)، تیز پتا (ایک عدد)، مرغی کی یخنی (چار پیالی)، نمک (حسب ضرورت)، مکھن (دو کھانے کے چمچے)، اجینا موتو (چھڑکنے کے لیے)
ترکیب:
آلو چھیل کر کاٹ لیں۔ دیگچی میں یخنی ابالیں۔ اس میں آلو تیز پتا اور پیاز ڈال کر آلو گل جانے تک پکائیں۔ سوس پین میں مکھن پگھلا کر میدہ، سفید مرچ اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ چولھے سے اتار کر دودھ ملائیں۔ اسے دوبارہ چولھے پر رکھ کر سوس کو خوب گاڑھا کر لیں۔ اسے یخنی والی د یگچی میں میں ڈالیں اور دس منٹ تک پکا کر پیالوں میں نکال لیں۔ مزے دار سوپ کوکریم سے سجا کر اجیناموتو چھڑک کر پیش کریں۔