ممبئی (نیوز ڈیسک) بگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتْیوشا بنرجی نے خود کشی کر لی ، اداکارہ کو شہرت بالیکا ودھو اور بگ باس سے ملی۔بھارتی ٹی وی ڈرامے کی اداکارہ آنندی نے خود کشی کر لی ، چوبیس سالہ اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرتْیوشا بنرجی اپنی ذاتی زندگی میں پریشان تھی۔وہ بگ باس کے علاوہ کئی پروگرامز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھی۔ پولیس نے خود کشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔