لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر گلوکار نعمان جاوید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گلوکار نعمان جاوید گزشتہ رات لاہور میں پیش آنے والے کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اتفاق اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق گلوکار کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب نعمان جاوید کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نعمان جاوید کئی دن سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے ممکنہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔