بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے فلاحی کام کرکے خوشی ہوتی ہے، جیکولین

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی(نیو زڈیسک)سری لنکا کی حسینہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ مجھے فلاحی کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں ایک این جی او کے ساتھ مل کر تامل ناڈو فلڈ ریلیف مہم کا حصہ ہوں،مجھے دوسروں کی مدد کر کے حقیقی خوشی ہوتی ہے،میں تنہا نہیں ہوں بلکہ میرے ساتھ میری ٹیم ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں،میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اداکارہ بن جاؤں گی،تاہم میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے۔میں بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی ابتداء میں غیر معیاری پراجیکٹس کا حصہ نہیں بننا چاہتی کیونکہ اس طرح میرا امیج خراب ہو جائے گا،میرا تعلق اگرچہ اس انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن میرے اب اس انڈسٹری میں بہت سے درست بن گئے ہیں۔میں فلم’’کیلاری پیاتو‘‘کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت لے رہی ہوں،مجھے اس کردار کو کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے،میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری ہونا ضروری ہیں کیونکہ بڑی خواہش کو پورا کرنے میں تو کافی وقت لگ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر اچھے پراجیکٹ ملے تو میں ٹی وی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی،مجھے اپنی خود مختاری عزیز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…