ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب آپ اپنی تصویروں کو چوری ہونے سے بچائیں

datetime 8  فروری‬‮  2015 |

سوشل ویب سائٹس پر دی گئی پروفائل پکچر اور دیگر تصاویر پر جب لائکس اور تعریفی کمنٹس آتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے، لیکن یہ خطرہ ہر وقت درپیش رہتا ہے کہ یہ تصویر ’’چوری‘‘ کرکے کسی خاص مقصد یا منفی سرگرمی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ مگر اب فیس بک کی حد تک اس مسئلے کا حل نکل آیا ہے۔

یہ حل ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس کے استعمال کے بعد غیرمتعلقہ لوگ فیس بک پر آپ کی دی گئی تصاویر دیکھتے ہوئے بھی نہیں دیکھ پاتے، کیوں کہ یہ آپ کو تصویر کی چوری سے بچانے کے لیے بنائی جانے والی یہ ایپلی کیشن غیرمتعلقہ لوگوں کو آپ کی تصویر کی جگہ بلیوں کی تصاویر دکھاتی ہے۔

اس دل چسپ ایپلی کشن کا نام ہے Wickr۔ اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اس کے وکرٹائمڈ فیڈ (WTF) فیچر کے ذریعے تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔ ایپ انسٹال کرنے کے بعد اس کے WTF ٹیب پر کلک کریں اور نئی تصویر بنائیں یا پہلے سے موجود تصویر کو منتخب کریں۔ اب آپ ان زیادہ سے زیادہ 151 لوگوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ کی تصویر نظر آسکے گی۔

ان افراد کے لیے یہ تصویر ان کی وکرفیڈ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران دست یاب رہے گی اور پھر خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گی، جب کہ باقی لوگوں کو صرف بلیوں کی تصاویر نظر آئیں گی۔ تصویر شیئر کرنے پر سب ہی کو بلیوں کی تصاویر بھیجی جائیں گی مگر جن لوگوں کو آپ نے اجازت دی ہوگی وہ بلی کی تصویر پر کلک کرکے آپ کی تصویر دیکھ سکیں گے۔ وکر کے ذریعے محفوظ بنائی گئی تصاویر کو فیس بک کے سرور بھی نہیں دیکھ سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…