پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

سات فوجی بیٹوں کی ماں کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات،آٹھواں بیٹا بھی فوج میں جائےگا ،اماراتی ماں کا اصرار

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(نیوز ڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید نے فوج میں سروس کرنے والے سات بیٹوں کی ماں سے ملاقات کی ،اوراپنے آٹھویں بیٹے کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا وعدہ کیا،متحدہ عرب مارات کی ویب سائٹ کے مطابق آمنہ سالم المراشدہ نامی خاتون کے سات فوجی بیٹوں میں سے اس وقت چھ یمن میں اور ساتواں صومالیہ میں اپنے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ماں کی خواہش پر آٹھویں بیٹے نے بھی اپنے بھائیوں کے نقش قدم پر چلنے کےلئے یمن میں اماراتی افواج میں شمولیت کے سلسلے میں درخواست دی تاہم پہلے ہی اس خاندان کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے فوج سے منسلک ہونے کی وجہ سے حکام نے مذکورہ نوجوان کی درخواست مسترد کردی تاکہ وہ گھریلو امور اور اپنی سن رسیدہ ماں کا خیال رکھ سکے۔بیٹے کی درخواست مسترد ہونے پر ماں نے خود جا کر درخواست قبول کیے جانے کا مطالبہ کیا تاہم جنرل کمان نے اظہار تشکر کے ساتھ درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اماراتی ماں نے باور کرا دیا کہ وہ اب الشیخ محمد بن زاید سے خود رابطہ کرے گی جس پر معاملے کو آگے پہنچانا ناگزیر ہوگیا۔ قصہ ابوظبی کے ولی عہد تک پہنچا تو وہ فورا شارقہ کی امارت روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے مرحوم حمید النہم کی بیوہ سے ملاقات کی اور حب الوطنی کا عظیم سبق پیش کرنے پر خاتون کو خراج تحسین پیش کیا۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…