ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما نے ہمیں شدید مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے ، امریکی صدر براک اوباما نے دی ایٹلانٹک جریدے کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی خارجہ پالیسی سے مفت میں فائدے اٹھاتا رہا ہے، امریکی صدر کے اس بیان پر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نہیں مسٹر اوباما ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں،پرنس ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ کیا امریکا اپنی 80 سالہ دوستی کو چھوڑ کر ایسی ایرانی قیادت کی جانب بڑھ رہا ہے جو ہمیشہ سے اپنا سب سے بڑا دشمن کہتی آئی ہے اور مسلم اور عرب دنیا میں فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کی مسلسل مالی مدد کے ساتھ ساتھ انھیں اسلحہ فراہم کرتی رہی ہے،عرب اخبار کو لکھے گئے اپنے ایک کھلے خط میں انہوں نے اوباما کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ آپ ہم پر شام، یمن اور عراق میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا الزام لگا رہے ہیں، آپ نے ہم سے ایران کے ساتھ اپنی دنیا بانٹنے کے لیے کہہ کر ہمارے زخم تازہ کر دیے ہیں۔