پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ہالینڈکے حکام مسلمانوں پر تشدد،مسجدوں پر حملوں کے واقعات چھپا رہے ہیں:مقامی اخبار

datetime 5  مارچ‬‮  2016 |

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)ہالینڈ کے حکام مسلمانوں کے ساتھ تشدد ، ناانصافی اور مسجدوں پر حملوں کے واقعات کو دنیا کی نظر سے چھپا رہے ہیں۔نیدرلینڈ کے اخبار NL Times نے تجزیہ کار انیک وان دیر والک کے حوالے سے لکھا کہ نیدرلینڈ کے حکام ملک میں مسجدوں اور مسلمانوں پر حملوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ان کو چھپاتے بھی ہیں۔انیک وان دیر والک کئی سالوں سے مسلمانوں اور مسجدوں پر حملوں کا جائزہ لے رہی تھیں۔ وہ ایسے واقعات کے بارے میں میڈیا کی اطلاعات اور مسلم تنظیموں اور گواہوں سے حاصل ہونے والی معلومات کا موازنہ کرکے اس نتیجے میں پر پہنچی کہ مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ذرائع ابلاغ عامہ اس بارے میں کم بتاتے ہیں۔گزشتہ برس نیدرلینڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنا پر 28 حملے ہوئے اور رواں سال کے محض دو ماں میں ایسے 18 واقعات پیش آئے۔ہالینڈکے وزیر برائے سماجی امور لودویک اسیر نے کہا کہ وہ ملک کی مسلم برادری کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کو لاحق خطرات پر گفتگو کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…