بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی مشہور ادکارہ ارمیلا نے شادی کر لی

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونکر نے ماڈل اور بزنس مین میر موہسن اختر سے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا، ان کی شادی پر جہاں دیگر بولی شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں رشی کپور نے انہیں ٹوئٹر پر بڑے دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔ رشی کپور سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں اور بولی وڈ میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے اپنے مداحوں کو اکثرو بیشتر آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ رشی کپور نے 42 سالہ اداکارہ ارمیلا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’ارمیلا کو شادی کی بہت مبارکباد، جنہوں نے فلموں میں میری بیٹی، بہن اور محبوبہ کا کردار ادا کیا ہے‘۔ رشی کپور نے اپنے پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہیں نے ارمیلا کے ساتھ کی ہوئی فلموں کا نام بھی بتایا۔ ان کا کہنا تھا ’ارمیلا نے بیٹی کا کردار فلم ‘معصوم’ میں، بہن کا کردار فلم ‘بڑے گھر کی بیٹی’ میں اور محبوبہ کا کردار فلم ‘شری من عاشق’ میں ادا کیا اور یہ بھی ایک طرح کا ورلڈ ریکارڈ ہے‘۔ارمیلا کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…