بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

استنبول میں دو عورتوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ،جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئیں

datetime 3  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول ( نیوز ڈیسک)ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں دو عورتوں نے پولیس کی ایک بس پر فائرنگ کردی ہے اور دستی بم سے حملہ کیا ۔پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں عورتیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بس جونہی استنبول کے علاقے بے رمپسا میں واقع اسٹیشن کے اندر داخل ہوئی تو ایک عورت نے اس کی جانب پہلے دستی بم پھینکا اور دوسری نے مشین گن سے فائرنگ شروع کردی۔پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کردی جس سے ایک عورت زخمی ہوگئی اور وہ نزدیک واقع ایک عمارت میں داخل ہوگئی۔علاقے کی جانب خصوصی فورسز کے یونٹس بھیج دیے گئے تھے اںھوں نے دونوں کو ہلاک کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل مکینوں سے علاقے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ٹی وی فوٹیج کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ترکی میں بائیں بازو کا ایک انتہا پسند گروپ ماضی میں استنبول اور دوسرے علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں پر اس طرح کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں علاحدگی پسند باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) اور ترک حکومت کے درمیان جنگ بندی کے خاتنے کے بعد سے ترک فورسز کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔کرد باغیوں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر مسلح علم بغاوت بلند کررکھا ہے۔کرد باغیوں کے علاوہ عراق اور شام میں برسرپیکار داعش کے جنگجو بھی ترکی میں بم حملے کررہے ہیں۔انھوں نے گذشتہ سال شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے سوروچ ،دارالحکومت انقرہ اور جنوری میں استنبول میں بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ان بم دھماکوں میں ایک سو چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ ماہ انقرہ میں فوجی بسوں پر خودکش کار بم حملے میں انتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترک حکومت نے شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے ارکان پر اس بم حملے کا الزام عاید کیا تھا،اس کے بہ قول شامی کردوں نے یہ حملہ پی کے کے کے جنگجوو ¿ں کی مدد سے کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…