بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوران پرواز سعودی طیارے کے پائلٹ کی روح پرواز کر گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک مسافر بردار طیارے کا پائلٹ دوران پرواز طیارے کی لینڈنگ سے قبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ طیارے کے معاون ہواباز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور اسے اتار لیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کی تاریخ کا یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا جب سعودی ائیرلائن کی پرواز نمبر 1734 ملک کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے بیشہ ہوائی اڈے سے مسافروں کو لے کر #ریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل طیارے کا پائلٹ ولید بن محمد المحمد کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے طیارے کا کنٹرول چھوڑ دیا۔ اس موقع پر معاون ہواباز رامی بن غازی نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔سعودی عرب کی سرکاری ائیرلائن اور فضائیہ نے معاون ہوابازکی جانب سے طیارے کوی فوری طورپر کنٹرول کرنے کو سراہا اور کہا کہ رامی بن غازی نے ایمرجنسی حالت میں مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول سنھبال کر مسافروں کو محفوظ رکھا ہے۔طیارے کو محفوظ طور پر اتارے جانے کے فوری بعد طبی عملہ ایمبولینس کے ساتھ ہوائی اڈے پر پ±ہنچا۔ ڈاکٹروں نے طیارے کے پائلٹ کا معائنہ کیا مگر وہ تب تک انتقال کرچکے تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔سعودی ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح بن ناصر الجاسر نے فوت ہونے والے پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…