دبئی(نیوز ڈیسک)یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے مآرب شہر میں داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق میزائل مآرب گورنری کے حباب کے مقام سے داغا گیا تھا جس کا ہدف حکومتی فورسز کا مرکز تھا مگر اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے بعد مآرب میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے غیر معمولی پروازیں شروع کردی تھیں۔ادھر گذشتہ روز صنعاء گورنری کے مغربی علاقے میں الحیمہ شہر کے بنی یوسف قصبے میں حوثیوں کی ایک اجلاس پر کی گئی بمباری میں 24 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ادھر الجوف گورنرری کے شمال میں جبل السفینہ اور گونری کے صدر مقام الحزم میں حکومتی فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ادھر المتون ڈاریکٹوریٹ میں حکومتی فورسز اور اتحادی طیاروں کی بمباری میں چار حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ المتون میں بھی حکومتی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد مقامات سے باغیوں کو پسپا کردیا ہے۔ الغیل اور المصلوب گورنریوں میں بھی اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔وسطی علاقے البیضاءمیں حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔ باغیوں نے البیضاء میں متعدد شہریوں کے مکانات دھماکوں سے اڑا دیے۔ادھر طیاب محاذ اور الملاجم کے مقامات پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اتحادی طیاروں کی بمباری میں ایک جنگجو کمانڈر ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔عدن کے علاقے میں دہشت گردوں کے دو کار خود کش بم دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔