جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ممتاز قادری نے ناموس رسالت ﷺ کےلئے جان دی،معروف مذہبی رہنما کا شدید ردعمل

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستانیوں کے امریکی قاتل ریمنڈڈیوس کو اعزاز کےساتھ ایک ہفتہ کے اندر امریکہ بھیج دیا جاتا ہے جبکہ اسلام کے ہیرو غازی ممتاز قادری کی رحم کی اپیلیں مسترد کر کے پھانسی دیدی جاتی ہے، یہ فیصلہ پاکستانی قوم نے کرنا ہے کہ کیا ہم آزاد قوم ہیں یا غلام ۔ ممتاز قادری کا عمل اگرچہ جذباتی تھا مگر ایک مسلمان کی حیثیت سے وہ برداشت نہ کر سکا، آج پوری قوم سراپائے احتجاج ہے ۔وہ جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کی تعزیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومرو ، مفتی عبدالحق عثمانی ، قاری محمد ہاشم خان ، قاری فیض الرحمن عابد، سید فضل الرحمن شاہ ، عبدالرزاق عابدلاکھو، عبدالخالق فاروقی ، اور دیگر رہنماءموجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس پاکستانی قوم اور ریاست کا قاتل ہے۔ اس سے اعزازی طور پر امریکہ بھیج کر جہاں پاکستانی قوم کی تذلیل اور ملی تشخص کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں وہاں ممتاز قادری کو پھانسی دیکر20کروڑ مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے مسلمان سراپائے احتجاج ہیں ۔ ممتاز قادری نے ناموس رسالت ﷺ کےلئے جان دیکر سچے عاشق رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیدیا جبکہ حکمرانوں نے ایک عاشق رسول ﷺ کومعاف نہ کر کے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے بغاوت کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو رحم کی اپیل منظور کر کے 20کروڑ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے تھا۔ ایسا نہ کرنا ریاستی ظلم سمجھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حقوق نسواں بل کے نام پر گھر میں آگ کا ماحول بناکر خادم اعلیٰ خود کو اس گرمی سے محفوظ نہ سمجھیں۔ دوسروں کے گھر جلا کر اپنا گھر بچایا نہیں جاسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حقوق نسواں بل اور ممتاز قادری کی پھانسی جیسے حساس مسائل کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے ۔ ملک کی دینی قیادت سے رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سراج الحق ، سینیٹر علامہ ساجد میر ، علامہ ساجد نقوی ، شاہ اویس نورانی ، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر سے رابطے کردیئے گئے ہیں۔ بہت جلد پاکستان کی دینی قیادت اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر 70سال کا طویل عرصہ طے کرنے کے بعد بھی قوم وہ مقاصد حاصل نہ کرسکی۔ اور اب ملک کو سکولرازم کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ حقوق نسواں بل لاکر جہاں خواتین کو مردوں پر حاکم بنایا جارہا ہے۔ وہاں سراسر شریعت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ جمعیت علماءاسلام ملک کو مغربی اسٹیٹ بنانے کی اجازت نہیں دے گی ۔ مسلم معاشرے کو مغربی معاشرہ بنانے والے یہ نہ بھولیں کہ قیام پاکستان کے وقت لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں مغربی کلچر کو ملک پر مسلط کرنے کے لئے نہیں دی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…