لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)اکیڈمی ایوارڈز 2016ء4 کی رنگارنگ تقریب میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔بہترین اداکارہ کاآسکر فلم “روم”کے لیے اداکارہ بری لارسن کے نام رہا۔لیونارڈو ڈی کیپریو کو یہ ایوارڈ فلم ’دی ریوننٹ‘ میں اداکاری پر دیا گیا۔ وہ ماضی میں 6بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وہ یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’دی ریوننٹ‘ اب تک 3ایوارڈز جیت سکی ہے جو بہترین اداکار، بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی یا سنیماٹوگرافی کے ہیں۔میڈ میکس، فیوری روڈ چھ ایوارڈز جیت کر سب سے آگے تھی تاہم یہ سب ایوارڈ تکنیکی شعبہ جات میں دئیے گئے۔فلم کو آسکرز میں 10ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں بہترین فلم کے لیے نامزدگی بھی شامل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق’میڈ میکس:’ فیوری روڈ‘ نے ملبوسات، میک اپ، پروڈکشن ڈیزائن، تدوین، ساؤ نڈ ایڈیٹنگ اور ساؤ نڈ مکسنگ کے شعبوں میں ایوارڈ جیت لیے ہیں۔بہترین دستاویزی فیچر فلم ’ایمی‘ قرار دی گئی جس کے لیے آصف کپاڈیا اور جیمز ریس نے ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مارک ریلنس کو فلم ’برج آف اسپائز‘ کے لیے دیا گیا ہے جبکہ سوئیڈش اداکارہ الیشیا وکاندر فلم ’ڈینش گرل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دی گئی ہیں۔اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ ’اسپاٹ لائٹ‘ جبکہ بہترین طبع زاد اسکرین پلے کا ایوارڈ ’بگ شاٹ‘ کے نام رہا ہے۔بہترین موسیقی کا ایوارڈ برطانوی موسیقار سیم اسمتھ نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’اسپیکٹر‘ کے لیے جیتا ہے۔الیہاندرو گونزالز نے ’دی ریویننٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔سن 2016 ء4 میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیے گئے تمام 20 اداکار سفید فام افراد ہیں اور یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جس میں کوئی بھی سیاہ فام یا اقلیت سے تعلق رکھنے والا کوئی اداکار ٹاپ کٹیگری میں شامل نہیں۔
آسکر2016:کیپریو بہترین اداکار،بری لارسن اداکارہ قرار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































