منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

کرد جنگجو شہریوں کیخلاف امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں: طیب اردگان

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شام میں متحرک کرد جنگجو امریکی ہتھیار عام شہریوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر براک اوباما کو اس حوالے سے مطلع کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ انھوں نے پہلے بھی صدر اوباما کو بتایا ہے کہ تین جہازوں میں لایا گیا امریکی ہتھیاروں میں سے آدھا اسلحہ دولت اسلامیہ کے قبضے میں چلا گیا اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے۔ یہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انقرہ دھماکے کی ذمہ دار شام کی پی وائی ڈی جماعت اور اس کا عسکری ونگ ہے۔ دوسری جانب ترکی کی کردستان ورکر پارٹی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…