لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بڑھانے کا بڑا کام لاہور سے ہوسکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے رشتے مضبوط ہونے چاہئیں، دونوں ممالک کے تعلقات بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ بزنس کو بڑھایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو رزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔بھارتی ہائی کمشنر کا پاکستان میں تعیناتی کے بعد لاہور کا پہلا دورہ ہے ۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے اپنی اہلیہ اور ہائی کمشن کے دیگر افسران کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائشگاہ پر گئے اوران سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی ۔ خورشید قصوری نے بھارتی ہائی کمشنر اور انکی اہلیہ کو لاہور کے تاریخ پس منظر سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر لاہور میں قیام کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔گوتم بامباوالے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بڑھانے کا بڑا کام لاہور سے ہوسکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے رشتے مضبوط ہونے چاہئیں، دونوں ممالک کے تعلقات بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ بزنس کو بڑھایاجائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے رشتے مضبوط ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ بزنس کو بڑھایاجائے، امید ہے اس دورے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوگی ۔