بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

عامر خان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

datetime 15  فروری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ جو گزشتہ دنوں بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے سے متنازع گردانے جا رہے تھے انھوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ڈنر میں ان سے ملاقات کی ہے اس تقریب میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس ڈنر میں مدعو تھیں۔گزشتہ روز ممبئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اس ڈنر میں بھارت کی حکومتی سطح پر اعلیٰ شخصیات کے اس ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ یاد رہے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا اور وہ مستقل سکونت کے لیے اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے اس بیان پر بھارت میں خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 28 سالہ کنگنا رناوت نے بھی بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے رحجان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کی توہین کی جائے، اداکاروں کو زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…