لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں خرم منظور کو شامل کرنے پر چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے خرم منظور کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد’ کامران اکمل اور شرجیل خان کے نام تجویز کیے تھے مگر سلیکشن کمیٹی نے شہریار خان کی تجویز کو قبول نہیں کیا جس کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف انکوائری کی جائے گی کہ کس بنیاد پر خرم منظور کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔ چند روز پہلے بورڈ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے پر بھی نوٹس لیا تھا۔
خرم منظور کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت پر انکوائری کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق



















































