ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

کیریبیئن لیگ ‘آفریدی اور مصباح کیلئے ”نولفٹ“ کا بورڈ لگ گیا

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

سینٹ لوشیا(نیوز ڈیسک)کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی اسٹارز شاہد آفریدی اور مصباح الحق کیلئے ”نولفٹ“ کا بورڈ لگ گیا۔ ان سمیت کئی نامور پلیئرز کو فرنچائز ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی، لینڈل سیمنز اور ڈیوڈ وارنربڑے معاوضے پانے میں کامیاب رہے، فکسنگ پر پابندی کی سزا کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے عامر، سلمان بٹ اور ا?صف میں بھی کسی نے دلچسپی ظاہرنہیں کی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین اسٹار لینڈل سیمنز اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ملر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بڑے معاوضے پانے میں کامیاب رہے، وہ لیگ کے ٹاپ ٹائر کنٹریکٹ میں بالترتیب اول اور دوئم رہے۔جس میں شامل پلیئرز کو 160,000 ڈالرز ملیں گے، سیمنز کی خدمات اس بار سینٹ کٹس اینڈ نیواس نے حاصل کی ہیں ، گذشتہ برس وہ گیانا ایمیزون میں شامل رہے تھے، اسی طرح پہلی بار لیگ کا حصہ بننے والے ڈیوڈ کو سینٹ لوشیا زوکاس نے اپنا لیا، گیانا نے پاکستانی آل راو¿نڈرسہیل تنویر کو بھی منتخب کیا ہے، کرس گیل ( جمیکا تلاواز)، ڈیوائن براوو(ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز ) اور کیرون پولارڈ( بارباڈوس ٹرائیڈنٹ ) کو ان کی فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔شعیب ملک اور عمران خان بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کا حصہ بنائے گئے ہیں، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے عمر اکمل کی خدمات حاصل کی ہیں، عماد وسیم جمیکا تلاواز کیلیے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، تلکارتنے دلشان اور جوآن بوتھا کو نظرانداز کردیاگیا، واضح رہے کہ ڈرافٹ میں سب سے بڑی تعداد میں پاکستان کے 37 پلیئرز نے رجسٹرڈ ہونے کیلیے درخواستیں دی تھیں، رام نریش سروان کو 4 ہزار ڈالر کے عوض نیلامی کے اختتامی راو¿نڈ میں نائٹ رائیڈرز نے حاصل کیا، 6 ایسوسی ایٹ پلیئرز بھی مختلف فرنچائزز کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔ایونٹ جون کے آغاز سے اگست کے اختتام تک منعقد ہوگا۔درخواستیں دینے والے پاکستانی پلیئرز کے نام یہ ہیں، احسان عادل، شاہد آفریدی، افتخار احمد، سرفراز احمد، سعید اجمل، کامران اکمل، عمر اکمل، فواد عالم، انور علی، اظہر علی، عمرامین، محمد عامر، محمد آصف، حماد اعظم، ذوالفقار بابر، سلمان بٹ، عمران فرحت، محمد حفیظ، محمد عرفان، ناصرجمشید، جنید خان، شاہ زیب حسن خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، رانا نوید، عبدالرحمان، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد سمیع، اسد شفیق، احمد شہزاد، سہیل تنویر، مصباح الحق ، توفیق عمراورعماد وسیم۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…