سینٹ لوشیا(نیوزڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی اسٹارز شاہد آفریدی اور مصباح الحق کیلیے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگ گیا۔ ان سمیت کئی نامور پلیئرز کو فرنچائز ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی، لینڈل سیمنز اور ڈیوڈ وارنربڑے معاوضے پانے میں کامیاب رہے، فکسنگ پر پابندی کی سزا کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے عامر، سلمان بٹ اور آصف میں بھی کسی نے دلچسپی ظاہرنہیں کی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین اسٹار لینڈل سیمنز اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ملر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بڑے معاوضے پانے میں کامیاب رہے، وہ لیگ کے ٹاپ ٹائر کنٹریکٹ میں بالترتیب اول اور دوئم رہے۔جس میں شامل پلیئرز کو 160,000 ڈالرز ملیں گے، سیمنز کی خدمات اس بار سینٹ کٹس اینڈ نیواس نے حاصل کی ہیں ، گذشتہ برس وہ گیانا ایمیزون میں شامل رہے تھے، اسی طرح پہلی بار لیگ کا حصہ بننے والے ڈیوڈ کو سینٹ لوشیا زوکاس نے اپنا لیا، گیانا نے پاکستانی ا?ل راؤنڈرسہیل تنویر کو بھی منتخب کیا ہے، کرس گیل ( جمیکا تلاواز)، ڈیوائن براوو(ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز ) اور کیرون پولارڈ( بارباڈوس ٹرائیڈنٹ ) کو ان کی فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔شعیب ملک اور عمران خان بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کا حصہ بنائے گئے ہیں، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے عمر اکمل کی خدمات حاصل کی ہیں، عماد وسیم جمیکا تلاواز کیلیے صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، تلکارتنے دلشان اور جوا?ن بوتھا کو نظرانداز کردیاگیا، واضح رہے کہ ڈرافٹ میں سب سے بڑی تعداد میں پاکستان کے 37 پلیئرز نے رجسٹرڈ ہونے کیلیے درخواستیں دی تھیں، رام نریش سروان کو 4 ہزار ڈالر کے عوض نیلامی کے اختتامی راؤنڈ میں نائٹ رائیڈرز نے حاصل کیا، 6 ایسوسی ایٹ پلیئرز بھی مختلف فرنچائزز کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔ایونٹ جون کے آغاز سے اگست کے اختتام تک منعقد ہوگا۔درخواستیں دینے والے پاکستانی پلیئرز کے نام یہ ہیں، احسان عادل، شاہد آفریدی، افتخار احمد، سرفراز احمد، سعید اجمل، کامران اکمل، عمر اکمل، فواد عالم، انور علی، اظہر علی، عمرامین، محمد عامر، محمد آصف، حماد اعظم، ذوالفقار بابر، سلمان بٹ، عمران فرحت، محمد حفیظ، محمد عرفان، ناصرجمشید، جنید خان، شاہ زیب حسن خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، رانا نوید، عبدالرحمان، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد سمیع، اسد شفیق، احمد شہزاد، سہیل تنویر، مصباح الحق ، توفیق عمراورعماد وسیم۔
کیریبیئن لیگ ؛ آ فریدی اور مصباح کیلیے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
افغان کرکٹر راشد خان پر افغانستان آنے کی پابندی عائد
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
حکومت کا سرکاری وخودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کافیصلہ
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق
-
عیدالفطر کے موقع پر اسپرنگ بریک کا اعلان
-
موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا
-
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

















































