نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں دیگر کھیلوں سمیت کرکٹ میں جوئے بازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس پر بار بار شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے لیکن اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے حکام بھی اپنے ملک میں کرکٹ میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ فکس تھا۔ یاد رہے کہ سنیل دیو نے جس میچ کا ذکر کیا ہے وہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ تھا، سنیل دیو اس وقت بھارتی ٹیم کے منیجر اور مہندرا سنگھ دھونی کپتان تھے۔سنیل دیو کا کہنا تھا کہ موسم کی صورت صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹیم میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلے بولنگ کریں گے لیکن مجھے اس وقت بہت حیرت ہوئی جب دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے مجھے ہی نہیں سابق برطانوی کرکٹر جیفری بائیکاٹ کو بھی شک میں مبتلا کردیا تھا۔ دھونی کے اس فیصلے سے مجھے یقین ہوگیا کہ دھونی میچ فکس کرنے میں 100 فیصد ملوث تھے۔
بھارتی کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور ثبوت، 2014 میں مانچسٹر ٹیسٹ فکس ہونے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر



















































