سنگاپور(نیوزڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں مندی رہی جس کی وجہ چین کی جانب سے کمزور اقتصادی ڈیٹا رپورٹ ہے۔امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی مارچ کیلئے فروخت 5 سینٹ (1.58 فیصد)کم ہوکر 31.12 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اپریل کیلئے خریداری تجارت 45 سینٹ (1.31 فیصد) کمی کے بعد 33.79 ڈالر فی بیرل میں کی گئی۔