اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کی وجہ سے دی گئی چھٹیاں آج ( پیر) کو ختم ہو جائیں گی تاہم سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات تاحال مکمل نہیں کئے جا سکے ہیں پنجاب کے بعض شہروں میں قائم سرکاری لڑکیوں کے سکول و کالجز کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے ہیں یہ سکول بھکر اور لیہ میں واقع ہیں حکومت پنجاب نے سیکیورٹی اقدامات مکمل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے 10 ارب روپے مانگ لئے ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں سکولوں کی سیکیورٹی بارے تاحال اقدامات مکمل نہیں کئے ہیں اور سکولوں کو مزید 10 روز کے لئے بند کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سنکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ، دیواروں کو اونچے کرنے ، دیواروں پر خاردار تاریں اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کے لئے اربوں روپے کی فوری ضرورت ہے اور حکومت نے یہ رقم وفاقی حکومت سے مانگ لی ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔٭٭٭٭٭٭٭٭