کرائسٹ چرچ(نیوز ٹو ڈے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے واضح کیاہے کہ مکمل فٹ اوربھرپور فارم میں ہوں،ان فٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ٹیم کی قیادت کےلئے پوری طرح تیار ہوں،یادگار کامیابی پر ون ڈے کا اختتام چاہتا ہوں، ٹیم میں فاتح بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مکمل فٹ اوربھرپور فارم میں ہوں،ان فٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ٹیم کی قیادت کےلئے پوری طرح تیار ہوں،میڈیا اسی کبریں نہ پھیلائے جس سے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے دوران کھلاڑیوں کا مورال گرے۔مصباح الحق نے واضح کیا کہ انہیں اپنی فٹنس کے بارے میں کسی بھی قسم کا شک وشبہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں اور عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کی موجودہ فٹنس گذشتہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سے بھی بہتر ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پوری توانائی کے ساتھ ورلڈ کپ کھیل کر محدود اوورز کی کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں اور یہ فیصلہ میں نے کافی پہلے سوچ کر کرلیا تھا۔ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ’میں پوری توانائی کے ساتھ ورلڈ کپ کھیل کر محدود اوورز کی کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں اور یہ فیصلہ میں نے کافی پہلے سوچ کر کرلیا تھا۔‘وہ پہلے مرحلے میں ون ڈے اور پھر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہیں گے اور یہ بھی انہیں معلوم ہے کہ یہ کب ہوگا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ درست وقت پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ایک ایسی کارکردگی کے ساتھ ون ڈے سے رخصت ہوں جو انہیں ہمیشہ خوشی اور اطمینان کا احساس دلاتی رہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فاتح بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے تاہم اس کے لیے انہیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ون ڈے سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس کافی وقت ہوگا کہ وہ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم اور کپتان تیار کرسکے۔مصباح الحق سے جب پوچھا گیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں آپ کے کریئر کا سب سے اہم واقعہ کونسا رہا تو انھوں نے 2013 میں جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کی ون ڈے سیریز کی جیت کو سب سے قابل ذکر کارکردگی قرار دیا کہ یہ پہلی ایشیائی ٹیم تھی جس نے جنوبی افریقی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی۔مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً ان کی یہ خواہش ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کریں لیکن انھوں نے کبھی بھی سنچری کے بارے میں اس طرح نہیں سوچا کہ بس یہ ہوجائے اور ٹیم کے کام نہ آئے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی کوئی بھی ایسی اننگز جو ٹیم کے کام آئے وہ سنچری سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی



















































