کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 2 واٹر باوزر آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔فائر بر یگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے فائریگیڈ کی 10 گاڑیوں سمیت 2 واٹر باوزرز نے حصہ لیا، تاہم 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔موقع پر موجود فائر فائٹر آفسر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، لکڑی اور باسوں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی۔