اسلام آباد۔۔۔۔۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔ا ئندہ ماہ یکم فروری سے پٹرول8 روپے 65 پیسے فی لیٹرسستاہونے کاامکان ہے۔ ہائی ا کٹین کی قیمت 11 اورہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 66 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کی امیدہے۔مٹی کا تیل 5 روپے28 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 37 پیسے فی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عوام نے ممکنہ طورپرتیل قیمتوں میں مزیدکمی کو خوش ا?ئند قراردیتے ہوئے یہ بھی دعا کی کہ جلد تیل کاجاری بحران بھی ختم ہوجائے تاکہ لوگ قیمتوں میں کمی سے بہتر طریقے سے مستفیدہو سکیں۔