لاس ویگاس(نیوز ڈیسک)آج کمپیوٹر کے تیز رفتار دور میں گھریلو اشیا اس رفتار سے ترقی نہیں کررہیں جس طرح موبائل فون اور کمپیوٹر آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اب کورین کمپنی نے ایک ایسا جدید فریج تیار کیا ہے جس کے کیمرے گھر پر بھی نظر رکھتے ہیں۔فریج کو ڈیجیٹل بورڈ کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہ فلم بھی دکھاتا ہے، خاندان کے تمام افراد اہم پیغامات یہاں چھوڑ سکتے ہیں اور دور ہونے کی صورت میں اس کے اسکرین پر پیغام اور ای میل بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فریج سے دور رہتے ہوئے اس کے اندر جھانک کر یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کھانے کیلئے اس میں کیا کچھ رکھا ہوا ہے۔فریج کے اوپری دروازے پر 21 انچ کا ایک فل ایچ ڈی ایل سی ڈی اسکرین لگا ہے جو کیلنڈر، یادداشت، ہدایات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور بچے اس پر اپنی ڈرائنگ بھی بناسکتے ہیں، اس کے پاس ہی تین کیمرے لگے ہیں جو فریج کھولنے والے ہر فرد کو دیکھ کر اس کی ویڈیو بناتے ہیں اورسامنے کے واقعات بھی نوٹ کرسکتے ہیں جب کہ پھر ان تصاویر کو اسمارٹ فون پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس جدید فریج میں موجود کھانے کو جاننے کے لیے بھی ایپ استعمال کی جاسکتی ہے یہی ایپ فریج کے ذریعے کھانا منگوانے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔یہ انوکھا ریفریجریٹر آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے اورخریدی ہوئی اشیا کا ریکارڈ اور رسیدیں بھی یاد رکھتا ہے، اس میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فریج آپ کو تفریح بھی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں بلیوٹوتھ وائرلیس اسپیکر بھی نصب ہیں جو موسیقی نشر کرسکتے ہیں۔ اگر اس کمپنی کا اسمارٹ ٹی وی آپ کے گھر میں ہے تو اس کے پروگرام وائرلیس کے ذریعے فریج کے ٹی وی اسکرین پر نشر ہوتے ہیں اور خواتین و حضرات باورچی خانے میں رہتے ہوئے اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ابھی اس کی قیمت نہیں بتائی گئی لیکن اس فریج کی فروخت رواں سال ہی شروع کردی جائے گی اور اسے پہلی مرتبہ لاس ویگاس کی ایک الیکٹرانک نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم دکھانے سمیت ای میل کی سہولت فراہم کرنے والا فریج تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































