ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اب ایپل واچ کے ذریعے ڈرون کو اشاروں سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان(نیوز ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کی طرح اب محض ہاتھوں کو دائیں بائیں ہلانے سے چھوٹے ڈرون طیاروں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے ایپل واچ کی ایک ایپ تیار کی گئی ہے جو وائرلیس انداز میں ڈرون سے رابطہ رکھتی ہے اور واچ میں لگے سینسر ہاتھوں کی حرکات کو نوٹ کرکے اسی لحاظ سے طیارے کو اڑاتا ہے۔تائیوان میں نیشنل چونگ سینگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 18 ماہ تک اس کے سافٹ ویئر پر کام کیا جس کا الگورتھم کسی بھی آلے مثلاً گاڑی اور ڈرون وغیرہ میں انسٹال کرکے اسے ہاتھوں کی حرکت سے کنٹرول کرتا ہے اور اس کے لیے ایپل واچ پہننی پڑتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ تائی چ±نگ شہر میں کیا گیا اور بہت مو¿ثر انداز میں ڈرون ہاتھوں کے اشاروں سے کنٹرول کیا گیا جب کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک چھوٹے پیرٹ اے آر ڈرون کو اسمارٹ واچ پہن کر ہاتھوں کے اشارے سے کنٹرول کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ڈرون تیز ہوا اور ماحولیاتی عوامل سے لڑکھڑا جاتا ہے اور سافٹ ویئر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ماہرین پرامید ہیں کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بناسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…