اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

اپنے اسمارٹ فون کو ہیکر زسے بچانے کا آسان حل

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کا دور سمارٹ فون کا دور ہے اور ہر کوئی اپنی یادوں کو محفوظ کرنے کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بکثرت بنا کر اپنے موبائل فون پر محفوظ رکھتا ہے۔ سیلفی کے شوقین نوجوان تو روزانہ کئی کئی دفعہ اپنی تصاویر بناتے ہیں اور انہیں موبائل فون پر محفوظ رکھنے کے علاوہ دیگر کئی طرح کی ضروری معلومات بھی موبائل فون پر ہی محفوظ کی جاتی ہیں۔ لیکن کیا یہ واقعی محفوظ ہیں؟
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کی یہ تمام تر پرائیویٹ معلومات ہیکروں کے نشانے پر ہیں کیونکہ کئی طرح کے وائرس سافٹ وئیر اور خصوصاً ’بیک سٹیب‘ نامی ہیکنگ حملوں کے ذریعے یہ معلومات چوری کی جارہی ہیں۔ ٹیکنالوجی سیکیورٹی کمپنی پالو آلتو نیٹ ورکس نے حال ہی میں ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ iosآپریٹنگ سسٹم والے موبائل فون (ایپل کمپنی کا آپریٹنگ سسٹم) استعمال کرنے والے سمارٹ فون خاص طور پر اس حملے کا نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ بیک اپ کے لئے کمپیوٹر پر سٹور کی جانے والی فائلز سے بھی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔ اس صورت میں کال لاگز، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، میسجز اور حتیٰ کہ وائس میل جیسی معلومات بھی چوری ہوسکتی ہیں جبکہ تصاویر، آڈیو اور ویڈیو بھی ہیکروں کے ہاتھ میں جاسکتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق کچھ ہیکنگ حملوں میں انٹرنیٹ کی برا?زنگ ہسٹری، بک مارکس اور کوکیز وغیرہ کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔
ماہرین نے اس پریشان کن صورتحال سے بچنے کے لئے کچھ اہم مشورے دئیے ہیں۔
-1 اپنی فائلز کو بیک اپ کرتے ہوئے انکرپشن استعمال کریں، مثلاً آئی ٹیونز میں انکرپشن کی آپشن آن کرلیں یا اسی طرح آئی کلا?ڈ میں بیک اپ سسٹم استعمال کرتے ہوئے انکرپشن ضرور استعمال کریں۔
-2 اپنے فون پر ہمیشہ سافٹ ویئر اور آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورڑن استعمال کریں۔
-3 اپنے فون کو کبھی بھی Rootنہ کریں، یعنی اس کے سسٹم سافٹ وئیر کی گہرائی میںگھس کر تبدیلیاں نہ کریں۔
-4 ہر قسم کی ایپس انسٹال کرتے رہنے کی بجائے صرف قابل اعتبار ذرائع سے دستیاب ہونے والی محفوظ ایپس کو ہی انسٹال کریں۔
-5 سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے فون پر اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیوز رکھنے سے گریز کریں جو آپ کسی اجنبی کو دکھانا نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ معلومات چوری ہوسکتی ہیں اور دوسروں تک پہنچ کر آپ کے لئے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…