اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی موسمیاتی ماہرین کے مطابق آنے والے چند برسوں میں افریقا اور ایشیا میں پانی کی شدید قلت کی خشک سالی کی وجہ بنے گی جس سے خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا۔ عالمی موسمیاتی سوسائٹی کے ماہرین کے مطابق آب وہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے دنیا بھر میں پانی کی قلت شدید بڑھ جائے گی اور سال 2025 تک کم ازکم 2.8 ارب افراد پانی کی شدید قلت کے شکار ہوں گے جب کہ اس وقت 1.6 ارب افراد قلتِ آب کا شکار ہیں۔ماہرین کے مطابق ایشیا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقے، یورپ ، امریکا اور آسٹریلیا کے بعض مقامات پیاسے ہوجائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا خوراک کی ایک بہت بڑی قلت کے دھانے پر موجود ہے جس سے بہت بڑی آبادی متاثر ہوگی۔اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے عالمی خوراک ( ایف اے او) نے کا کہنا تھا کہ اس سال ایل نینو کی وجہ سے جنوبی افریقا میں پودوں کی بوائی میں تاخیر ہوئی اور فصل خراب ہونے سے غذائی قلت پیدا ہوئی تھی جب کہ آئندہ سال بھی نینو کی تباہی جاری رہے گی۔ایف اے او(فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن) نے یہ بھی کہا ہے کہ 2015 میں پوری دنیا میں مکئی کی پیداوار میں 27 فیصد کمی ہوئی جو ایک خوفناک امر ہے جب کہ صرف افریقا کے ایک ملک ملاوی میں کھانے کی قلت کی یہ حالت ہے کہ 5 سال سے کم عمر 90 فیصد بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی پر مجبور ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے ایشیا اورافریقا میں پانی کی قلت کا خدشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































