پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی عیادت کریں گے۔ریاض کے رائل ٹرمینل پر وزیراعظم نواز شریف کو ریاض کے گورنر پرنس ترکی بن عبداللہ بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق اور دیگر سینیئر حکام نے خوش آمدید کہا۔سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔وزیراعظم نواز شریف، شاہ عبداللہ کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشی روابط، دفاع اور سیکیورٹی تعاون جبکہ پاکستان سے افرادی قوت کو سعودی عرب بھیجنے جیسے معاملات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے مابین تیسرا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور جمعہ کو وطن وآپس آئیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…