اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ٹویٹر صارفین کے لئے ا ہم فیصلہ کر لیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ٹویٹراورفیس بک کے صارفین کو ہیکرز اورعجیب وغریب حرکات کرنے والے افراد کی جانب سے ہمیشہ سے خطرہ رہا ہے اوراکثر وبیشتر ایسے افراد ٹویٹراورفیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے یا تو قابل اعتراض مواد لگادیتے ہیں یا پھر انہیں بلیک میل کرتے ہیں لہٰذا ان حالات کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے ٹویٹر نے اپنی 10 ویں سالگرہ پر صارفین کو بہتر سیکیورٹی دینے کی غرض سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے یورپین ممالک کے سربراہ بروس ڈیسلی کا ویب سائٹ کی 10 ویں سالگرہ پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر اپنے صارفین سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی سیکیورٹی کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے اور شرمناک اور شرارتی تبصروں کو صاف کرنے کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر ان چھپے ہوئے لوگوں کے عمل اس حقیقی دنیا میں موجود ہیں اور جو متاثرہ صارفین کو مجبور کرتے ہیں کہ ان کے نام شائع کیے جائیں لیکن اب ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کر کے انہیں ویب سائٹ سے صاف کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کے اکاؤنٹ کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ وقت صرف کر رہی ہے اور بھر پور کوشش ہے کہ جلد برا رویہ رکھنے والوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ڈیسلی نے سخت اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برا رویہ رکھنے والے صارفین کو پہلے مرحلے میں فون کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ صارف یہاں موجود ہے اور دوسرا اس سے یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ اس کے اس فون نمبر پر کچھ اور بھی اکاؤنٹس ہیں جنہیں معطل کیا جاچکا ہے یا نہیں۔ ایک اور اقدام کے مطابق صارف کو ایسا نیا ٹول دیا جائے گا جو شرارتی صارف کو بلاک کردے گا اور وہ اس کی مدد سے وہ دوسروں کو بھی اکسائے گا کہ وہ بلاک اکاؤنٹس کو شیئر کریں۔ ٹویٹر کے اقدامات کو برطانوی محفوظ انٹرنیٹ سینٹر کی حمایت حاصل ہے جس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بدمعاش صارفین کو ڈیل کرنے میں بہت بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ صرف برطانیہ میں ایک کروڑ 50 لاکھ لوگ ٹویٹر استعمال ہیں لیکن مشہور شخصیات اور ہائی پروفائل افراد نے انہی شرارتی لوگوں کی وجہ سے اپنے اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…