پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، چھ شدت پسند ہلاک

datetime 15  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میران شاہ۔۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ حملہ بدھ اور جمعرات کی صبح ایک بجے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع تحصیل شوال کے سرحدی علاقے میں کیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے۔
اس حملے میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں اور اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔یہ 2015 کے آغاز کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔اس سے قبل چار جنوری کو شمالی وزیرستان کی ہی تحصیل دتہ خیل میں الوڑہ منڈی کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ایک دھڑے کے مرکز پر حملے میں سات شدت پسند مارے گئے تھے۔
شمالی وزیرستان میں گذشتہ سال وسط جون سے فوجی آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا اور اس کے سلسلے میں وہاں پاکستان فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔گذشتہ برس کے دوران شمالی وزیرستان کا علاقہ ہی پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا مرکز رہا ہے اور وہاں 2014 میں 19 حملے کیے گئے۔
امریکہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان ان حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور ان پر باقاعدہ احتجاج کرتا رہا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…