اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سائنسدانوں نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذہانت کے جین کا سراغ لگا لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(ویب ڈیسک) ماہرین نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ایسے جین کا نیٹ ورک دریافت کیا ہے جو براہِ راست انسانی ذہانت سے تعلق رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ جین یادداشت، توجہ اور ارتکاز، دلیل و منطق اور دماغی پروسیسنگ کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان چیزوں کا تعلق ذہانت سے ہوتا ہے۔ امپیریل کالج لندن کے سائنسداں اب چاہتے ہیں کہ ان جین کو آن یا آف کرنے کا کوئی طریقہ دریافت ہوسکے جنہیں ”جین سوئچ“ کہا جاسکتا ہے اور اس طرح آج نہیں تو کل ان جین کو سرگرم کرکے لوگوں کو ذہین بھی بنانا ممکن ہوسکے گا۔اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن امید ہے کہ اس سے انسانی ذہانت بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔ تحقیق کے مرکزی ماہر کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ ذہانت میں جین کا تعلق ہوتا ہے لیکن اس کے جین اس سے قبل دریافت نہیں ہوئے تھے۔ یہ تحقیق انسانی ذہانت میں ملوث جین اور ان کے باہمی رابطوں کو ظاہر کرتی ہے جب کہ ایم ون اور ایم تھری جین کو سرگرم کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے سرجری سے گزرنے والے مرگی کے مریضوں کا معائنہ کرکے اس کا تندرست لوگوں سے موازنہ کیا جس کے بعد کمپیوٹر ماڈل استعمال کیے گئے تومعلوم ہوا ہے کہ جو جین ذہانت کی وجہ بنتے ہیں، مرگی اور دیگر امراض میں وہی متاثر ہوتے ہیں۔ اس تحقیق سے مرگی اور سیکھنے میں تاخیر جیسے امراض کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…