پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کرلی

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی یمنی شاخ نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمن میں موجود القاعدہ کی شاخ کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا ‘انتقام’ تھا۔

‘پیرس کی بابرکت جنگ’ کے عنوان سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں گروپ کے رہنما ناصر الانسی کا کہنا ہے کہ ‘ ہم اللہ کے رسول ﷺ کے ‘انتقام’ کے لیے اس آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں’۔

پیغام میں ناصر الانسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہدایت پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مزاحیہ سیاسی رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ کا قیام جنوری 2009 میں اس وقت عمل میں آیا جب یمن اور سعودی عرب کی القاعدہ شاخوں نے آپس میں الحاق کرلیا تھا۔

امریکا نے القاعدہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور القاعدہ رہنماؤں کے خلاف امریکی ڈرون جنگ بھی مسلسل جاری ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…