ممبئی۔۔۔۔بولی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار، پروڈیوسر، پلے بیک سنگر اور میزبان امیتابھ بچن فلموں میں تو جادو جگاتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی انھوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ انھیں ‘سوشل میڈیا پرسن آف دی ایئر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔72 سالہ امیتابھ کو یہ اعزاز انٹرنیٹ اینڈ میڈیا ایسوسی ایشن آف انڈیا ( آئی اے ایم اے آئی) کی جانب سے دیاگیا ہے۔بگ بی نے اپنی ذاتی بلاگ ویب سائٹ پر ایوارڈ دیئے جانے کی تصویر کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انھیں منگل کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔امیتابھ نے لکھا ہے کہ آئی اے ایم اے آئی نے انھیں ‘سوشل میڈیا پرسن آف دی ایئر’ کا ایوارڈ دیا ہے اور اب یہ وقت ہے کہ ان افراد کو بھی سراہا جائے جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔انھوں نے اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگوں کی وجہ سے ہی مجھے اتنی پہچان ملی ہے’۔اپنے بلاگ میں امیتابھ نے لکھا کہ اگرچہ ایوارڈ تقریب نئی دہلی میں ہونی تھی تاہم چونکہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے، لہذا ایسوسی ایشن کے نمائندگان مجھے خود ایوارڈ دینے آئے اور جب تقریب منعقد ہوگی تو اس میں ایوارڈ دیئے جانے کی ویڈیو نشر کی جائے گی’۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن باقاعدگی سے بلاگز لکھتے ہیں اور مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی کافی فعال ہیں.بولی وڈ کے اس عظیم اداکارکو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 12.5 ملین سے زائد ہے جبکہ ان کے فیس بک فین پیج کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد 18,857,196 سے تجاوز کرچکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































