ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ناسا نے سسٹم میں خرابی کے بعد مریخ مشن معطل کر دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے تحقیق کے ایک اہم آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کے بعد آئندہ برس مارچ سے شروع ہونے والے اپنے مریخ مشن کو معطل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ فرانس کی خلائی ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلے میں خرابی کا مطلب ہے کہ اس کا مریخ مشن شروع نہیں ہو سکتا۔ ناسا کے مطابق آلے میں پیدا ہونے والی خرابی سے اس بات کا خدشہ ہے کہ اس مشن کو اب دو سال کی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ان سائٹ خلائی جہاز کو آئندہ برس چار سے 30 مارچ کے دوران خلا میں جانا تھا جہاں اسے چھ ماہ بعد سرخ سیارے پر اتر کر مریخ کی سطح کا گہرائی سے مطالعہ کرنا تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ اس نے مریخ مشن کو معطل کرنے کا فیصلہ تحقیق کے آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کو درست کرنے میں ناکامی کے بعد کیا ہے۔خبر رساں ادارے نے ناسا کے جان گرنسفیلڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مریخ مشن کے بارے میں فیصلہ آئندہ مہینوں کے دوران کیا جائے گا تاہم یہ بات بالکل واضح ہے کہ ناسا مریخ کی سائنسی دریافت اور معلومات کے حصول کے اپنے عزم پر مکمل طور پر قائم ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…