لاہور(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ میں سب سے بڑی تبدیلی، واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بھی کچھ نئے زبردست فیچرز مہیا کئے گئے ہیں اور اب کی بار بھی یہ اپ ڈیٹ صرف اینڈرائڈ صارفین کیلئے ہی مہیا کی گئی ہے جس پر دنیا بھر کے آئی فون صارفین تو نالاں نظرآتے ہیں لیکن اینڈرائڈ صارفین زبردست فیچرز پر انتہائی خوش ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ میں ”سٹار میسیجز“ کی سہولت کیساتھ ساتھ واٹس ایپ کھولے بغیر ڈائریکٹ شیئرنگ اور لنک پریویو کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ اینڈرائڈ صارفین اب اپنے پسندیدہ میسج کو سٹار کر سکتے ہیں۔ یہ بالکل بک مارکنگ کی طرح ہے، یعنی آپ کسی بھی اہم میسج پر لانگ پریس کریں اور اسے سٹار کر لیں۔ ایسا کرنے سے بعد میں کسی بھی میسج یا کنورسیشن کو ڈھونڈنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ وہ فیچر ہے جس کیلئے صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ فرمائش کی جا رہی تھی اور اسی لئے اسے متعارف کرایا گیا ہے۔ اسی طرح نئی اپ ڈیٹ میں کسی بھی لنک کو شیئر کرنے پر ایپلی کیشن خودکار طریقے سے اس کا پریویو بھی سامنے لے ا?ئی گی۔ اسے ا?پ بہت بڑا فیچر تو نہیں کہہ سکتے لیکن اس کی وجہ سے ا?پ کسی بھی موصول ہونے والے لنک کو دیکھنے یا نہ دیکھنے کے بارے میں فوری فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ میں ڈائریکٹ شیئرنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے تاہم یہ سہولت اینڈرائڈ کے نئے ورڑن ”مارش میلو“ کیلئے ہے۔ وہ صارفین جو ”مارش میلو“ استعمال کر رہے ہیں اب واٹس ایپ کھولے بغیر ہی کوئی بھی لنک، تصویر یا ویڈیو کسی بھی شخص یا گروپ کو بھیج سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ تمام فیچرز صرف اینڈرائڈ صارفین کیلئے مہیا کئے گئے ہیں اور ا?ئی فون صارفین اس پر نالاں بھی نظر آتے ہیں۔ اپ ڈیٹس کے طریقہ کار کو ماضی کے پیرائے میں دیکھا جائے تو یقیناً یہ کہا جا سکتا ہے کہ ا?ئی فون صارفین کو بھی کچھ زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور جلد ہی وہ بھی ان نئے فیچرز سے مستفید ہو سکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں