دوبئی(نیوزڈیسک)دوبئی کی اعلیٰ عدالت نے ایک بھارتی شہری کواپنی بیوی کے قتل اورایک پاکستانی کواس کی معاونت کے مقدمے میں سزائے موت برقراررکھی ہے جس کے باعث ان دونوں کوفائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔مقامی میڈیاکے مطابق بھارتی شہری جس کانام اے کیواورپاکستانی جس کانام آراے بتایاگیاہے نے2013ءمیں خاتون کوقتل کرکے تھیلے میں ڈال کرالفکا کے علاقے میں زمین میں دباتھا۔عبدالعزیزعبداللہ نامی جج نے ان کی سزا کیخلاف اپیلیں مستردکردیں اکتوبرمیں دوبئی کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔قتل کے مجرم کے والدکاکہناہے کہ میری بہوشکایت کرتی تھی کہ اے کیواس پرتشدد کرتاہے پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ اے کیونے اپنے جرم کااعتراف کیاہے۔