بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

خلائی اسٹیشن،ٹرانسپورٹر ریل کی کامیابی سے مرمت

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر روبوٹک بازو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی کار کی خرابی کے سبب معمول کا کام متاثر ہورہا تھا لیکن اب امریکی خلا بازو نے اس مشکل کو دور کرتے ہوئے کار کو کارآمد بنادیا ہے۔ناسا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر موجود دو امریکی سائنس دانوں نے اسٹیشن سے باہر آکر 3 گھنٹے کی اسپس واک کے دوران روبوٹک آرم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی ٹرانسپورٹر ریل کار کو درست کردیا ہے اور وہ ایک بار پھر اپنے کام میں مصروف ہوگئی ہے۔مشن پر کام کرنے والے خلا بازکے مطابق اس کام میں 50 منٹ کا وقت لگا تاہم اس دوران انہیں پورے کام کا جائزہ لینے میں 3 گھنٹے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ریل کار کے بریک نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ اپنی جگہ سے 10 سینٹی میٹر دور چلی گئی تھی جسے درست کرنے میں ایک گھنٹہ لگا۔دوسری جانب برطانیہ کی تاریخ کے پہلے خلاباز ٹم پیک نے بھی انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر اپنا کام شروع کردیا ہے اور وہاں پر موجود امریکی اور روسی خلا بازو کے ساتھ مل کر مشن کے لیے اپنی خدمات دینا شروع کردی ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور خود کو اس ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…