بینکاک(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ میں بادشاہ کی فیس بک پر مبینہ توہین پر ایک خاتون کو سات سال قید سنا دی گئی۔بنکاک پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق،ایک 14 سالہ بچے کی ماں چھایاپا کو ’جنتا کے خلاف بغاوت ناگزیر ہو چکی‘ لکھنے پر جون میں بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون کو سزا سناتے وقت ان کے وکیل غیر حاضر تھے۔خیال رہے کہ تھائی قوانین کے تحت بادشاہ یا شاہی خاندان کی توہین پر پابندی ہے۔تاہم، 2014 میں بغاوت کے ذریعے اقتدار میں ا?نے والی فوج اس قانون کو مخالفین اور سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔حال ہی میں ایک شخص کو بادشاہ کے کتے کی توہین پر گرفتار کیا گیا۔ خدشہ ہے کہ ’ملزم‘ کو 37 سال قید ہو سکتی ہے۔