لندن(نیوز ڈیسک) ویب ہوسٹ کمپنی مون فروٹ نے سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں کا روباری اور انفرادی ویب سائٹوں کو آف لائن کردیا ہے ۔ مون فروٹ کمپنی لوگوںکو آسان طریقے سے ویب سائٹ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہزاروں ویب سائٹوں کو بارہ گھنٹوں کیلئے آف لائن کردیاجائے تاکہ افراسٹرکچر میں تبدیلیاں کی جاسکیں ۔ ایک کاروباری شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بہت غلط وقت پر ہوا ہے یاد رہے کہ مون فروٹ کمپنی نے دس دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ان پر سائبر حملہ کیاگیا ہے اس حملے میں کمپنی کے سرور پر ٹریفک بے انتہا بڑھا دی گئی تھی تاکہ اس کے صارفین استعمال نہ کرسکیں ۔ اس حملے کے بعد کمپنی نے اپنے صارفین کو بتایا کہ ویب سائٹوں کو بارہ گھنٹوں کیلئے بند کیاجارہاہے فلمساز ریس ڈی ویل نے کہا کمپنی نے یہ اطلاع دینے میں بہت تاخیر کی بہت سارے لوگ آج میری ویب سائٹ تلاش کرینگے لیکن وہ ویب سائٹ نہیں ڈھونڈ پائیں گے ۔ کمپنی نے ای میل میں اپنے صارفین سے ویب سائٹوں کی بندش پر بہت کم مہلت دینے پر معذرت کی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































