اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے،شہریار خان

datetime 10  جنوری‬‮  2015 |

کراچی۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت محمد حفیظ کا اسی ماہ جبکہ سعید اجمل کا آئندہ ماہ باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، اس کے علاوہ ان کے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنے والے ثقلین مشتاق اور محمد اکرم نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ابھی باضابطہ بائیو میکنکس کے لئے تیار نہیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لئے تیار ہیں، اس لئے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اگلے ماہ کرایا جائے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی ، وہ میگا ایونٹ کے بعد بھی ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…