منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ آئی پی ٹی ایل کی ٹیم سنگاپور سلیمرز کے شریک مالک بن گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیو ز ڈیسک)میگا سٹار امیتابھ بچن انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کی ٹیم سنگاپور سلیمرز کے شریک –مالک بن گئے۔سنگاپور سلیمرز نے ایک بیان میں کہا کہ گلوبل سینما کے سب سے مشہور سٹارز میں سے ایک امیتابھ بچن نے آج ٹیم کے شریک مالک ہونے کا اعلان کیا ہے۔مقامی کمپنی یو ڈی گروپ نے رواں برس کے اوائل میں یہ ٹیم خریدی تھی اور اب بولی وڈ سٹار بھی اس کا حصہ بن چکے ہیں۔امیتابھ 20 دسمبر کو رواں سیزن کے آخری دن سنگاپور انڈور سٹیڈیم کے کورٹ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔سنگاپور سلیمرز آئی پی ٹی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والی پانچ ٹیموں میں شامل ہے۔امیتابھ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتہائی مصروف شیڈول کی وجہ سے صرف ایک دن کیلئے سنگاپور جائیں گے۔ تاہم، وہ پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔’میں اپنی ٹیم سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں۔ میں اپنے اور ٹینس کے مداحوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ سنگاپور انڈور سٹیڈیم میں ایک دن گزاریں۔آئی پی ٹی ایل میں شامل باقی چار ٹیموں میں یو اے ای رائلز، انڈین ایسز، فلپائن میورکس اور نئی ٹیم جاپان واریرز شامل ہیں۔ اس لیگ میں دنیا کے 35 بہترین ٹینس سٹار تین دن تک ایکشن میں دکھائی دیں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…