اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ پھر ایک اور جنگ میں کھود گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ نے حکومت کو شام میں داعش پرحملوں کی اجازت دے دی ہے۔دارالعوام میں 397ارکان نے حمایت اور 223نے مخالفت میں ووٹ دیا۔درجنوں لیبر ارکان نے بھی حکومت کاساتھ دیا۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد حملوں سےبرطانوی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ وہ فضائی بمباری کے مخالف ہیں لیکن انہوں نے اپنی جماعت کے ارکان کو آزادانہ طور پر ووٹ دینے کا اختیار دیا۔دارالعوام سے حمایت حاصل ہونے سے پہلے ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی تھی۔شام پربمباری کےخلاف لندن ،برمنگھم اور مانچسٹرسمیت مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔احتجاج کرنےوالوں کاکہناتھاکہ افغانستان اورعراق پربمباری کے نتیجے میں بےشماربےگناہ لوگوں کی جانیں گئیں اوراب شام پربرطانوی بمباری سے شامی عوام کی زندگیوں کوبھی خطرات کاسامنا ہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…