اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت تعلقات میں لوہے کے کباڑ کا پُل

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف بھارتی برکھا دت نے کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں صرف ہاتھ ملایا تاہم سائیڈ لائن پر خفیہ ملاقات بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان خفیہ پیغام رساں بھارت کے اسٹیل میگنٹ سجن جندال تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور بھارت کے مسائل پر ہونیوالی بات چیت میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اتفاق کیا۔ بھارتی صحافی کے مطابق دہلی میں پہلی ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات کی لگامیں اپنے ہاتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔دہلی میں دونوں رہنماﺅں نے فیصلہ کیا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں جہاں مناسب ہوا غیررسمی ملاقات ہو گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی اسٹیل میگنٹ سجن جندال نے نئی دہلی میں نواز شریف کے لئے ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔ سجن جندال نئی دہلی میں حسین نواز کی میزبانی بھی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اسٹیل انڈسٹری افغانستان سے لوہے کے کباڑ کے لئے پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…