اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ عجلت میں دیا ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس عدالتی فیصلے کی نقل اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو بھجوا دی جائے۔
اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے حالات کو دیکھتے ہوئے سوچ بچار کے بعد ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔اْنھوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان کی حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس مقدمے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لے گئی جہاں بہت حد تک اس مقدمے کی عدالتی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت میں ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی پیش کیا گیا۔
اس عدالتی فیصلے کے بعد ذکی الرحمٰن لکھوی نظر بندی کی مدت ختم ہونے تک جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت ملزم کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں توسیع بھی کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے مقدمے میں ضمانت اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔تاہم اسلام آباد پولیس نے اْنھیں ایک شخص کے اغوا کے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اس مقدمے میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…