اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سمگلنگ کی روک تھام نہ کرنے کے باعث ہر سال 13 ارب ڈالر سے محروم ‘ کپڑے کی مد میں چھ ارب ڈالر کا نقصان ۔ ان خیالات کا اظہار ایک سینئر صحافی اور اینکرپرسن نے نجی ٹی وی چینل میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی سمگلنگ کی روک تھام نہ کرنے کے باعث ہر سال پاکستان 13 ارب ڈالر سے محروم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سگریٹ‘ چائے‘ سپیئر پارٹس‘ ڈیزل‘ پٹرول‘ کاسمیٹکس سمیت ہر چیز پاکستان میں سمگل ہو کر آتی ہے۔ سمگلنگ کا ناسور ہماری تباہ حال معیشت کو برباد کئے جا رہا ہے۔ اپٹما کی رپورٹ کے مطابق کپڑے کی مد میں چھ ارب ڈالر کا ہر سال نقصان ہوتا ہے۔ ہر سال پاکستانی بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر تین ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ کی جاتی ہے اور یہ سارا نقصان پاکستانی عوام کو پہنچ رہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں سمگل ہو کر آتی ہیں جن میں 80فیصد لگژری گاڑیاں ہیں اور کسی کی مالیت ایک کروڑ سے کم نہیں ہوتی۔