ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون رنبیرکپورکی ایک کے بعد ایک ناکام فلم پر مایوس ہیں اور اپنی آئندہ فلم تماشا کی کامیابی کے لئے مندر پہنچ گئیں جس میں دونوں اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکی جہاں 3 لگاتار فلمیں فلاپ ہوچکی ہیں وہیں اب ان کی نئی آنے والی فلم “تماشا” ان کے لیے خاصی اہم ہے جس کے لیے فلم کی ساتھی اداکارہ اوران کی گہری دوست دیپیکا پڈوکون ” تماشا ” اور اداکار رنبیر کی کامیابی کے لیے مندرپہنچ گئیں اور خوب دعائیں بھی کیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنبیرایک قابل اداکارہیں جن کی قابلیت ان سے کوئی نہیں چھین سکتا، زندگ میں اتار چڑھاو¿ زندگی کا ہی حصہ ہے جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رنبیر کی ناکام فلموں کے حوالے سے ذرا بھی فکر مند نہیں کیوں کہ وہ بہترین اداکار ہیں اور فلم “تماشا” میں بھی انہوں نے بہترین اداکاری کی ہے، امید ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ دیپیکا نے کہا کہ جب بھی رنبیر کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو وہ مندرجاتی ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل مندر آنا رسم بن گیا ہے۔بھارت میں تیزی سے پھیلتی انتہا پسندی اور اس پر بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کے اظہار خیال سے متعلق جب دیپیکا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے صاف انکارکردیا۔واضح ر ہے کہ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “تماشا” میں دیپیکا اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ آج سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
لگاتارفلاپ فلموں کے بعد رنبیرکی کامیابی کیلئے دیپیکا مندر پہنچ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































