لاہور( آن لائن)اس وقت ملک کے طول و عرض میں بلدیاتی انتخابات میدان سجا ہواہے ،ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے عوام کو بہلانے اور انہیں بہکانے کا حربہ بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ساتھ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ بھی اکھاڑے میں ہے ۔ جرنل پرویز مشرف اور طاہر القادری پس پردہ رہ” اپنا کردار“ ادا کر رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ شیر اور بلے کا رہا جبکہ اس میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ” خاموش واویلا“ کرتی ہوئی نظر آئیں۔ بلدیاتی سطح پر عوامی نمائیدگی” مخصوص سیاسی گھرانوں“ کو ہی سپرد کی گئی کیونکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے ایسے نمائندوں کا انتخاب کیا جو”پیسہ“ رکھتے تھے جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی” بڑی پاکٹ“ والا ہی سامنے آیا۔ چیئرمین اور وائس چیئرمینز میں زیادہ تعداد پراپرٹی ڈیلرز اور تاجروں کی رہی جوزمیندار وں،ایم این اےز اور ایم پی اےز کے قریبی عزیز ہی ہیں۔ اقتدار اختیار کی چھینا چھپٹی کی یہ جنگ عوام کے نام پر لڑی جانا پرانی اور نئی تکنیک کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے معرکہ میں پنجاب میں”ن لیگ“ نے پہلے ہی جھنڈا لہرا دیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ وہ اسی فیصد سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ”بلا“ کتنے چھکے مارتا ہے۔
”ن لیگ“کا تیسرے راﺅنڈ میں بھی کامیابی کا جھنڈا” لہرانے“80فیصد سیٹیں لینے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































